ارنا کے مطابق ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محسن خجستہ پور مہر نے بدھ 12 جون کو تیل کے 24 نئے کنوؤں کی کھدائی کے پروجکٹ کی افتتاحیہ تقریب سے خطاب میں تیرھویں حکومت میں تیل اور گیس کے میدان میں پیشرفت وترقی کی مجموعی رپورٹ پیش کی۔
انھوں نے بتایا کہ اس حکومت کے ڈھائی برس میں 21 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی مالیت کے تیل اور گیس کی تجارت کے 20 معاہدے انجام پائے۔
انھوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس فیلڈس کی توسیع تیرھویں حکومت کی ترجیحات میں شامل تھی۔
محسن خجستہ مہرنے بتایا کہ شہید رئیسی سمجھتے تھے کہ اقتصادی ترقی کا صحیح راستہ پیداوار میں تیزرفتار پیشرفت ہے۔
ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹرنے کہا کہ اس یقین کی بنیاد پر شہید آیت اللہ رئیسی کی حکومت میں تیل کی پیداوار جو 2021 میں 21 لاکھ بیرل یومیہ تھی بڑھ کر تقریبا 36 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ۔
انھوں نے اسی کے ساتھ ایران کی تیرھویں حکومت میں گیس کی پیداوار میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی پیدوار میں سب سے زیادہ اضآفہ 2022 کے اواخر اور 2023 کے اوائل میں پارس جنوبی مشترکہ گیس فیلڈ کی پیداوار میں ریکارڈ کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ مذکورہ مدت میں اس گیس فیلڈ سے یومیہ 75 لاکھ مکعب میٹر گیس نکالی گئی۔
آپ کا تبصرہ