بڑے پیمانے پر جنگ کی صورت میں حزب اللہ روزانہ 3 ہزار پروجیکٹائل فائر کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے، صیہونی میگزین کی رپورٹ

تہران (ارنا) صہیونی میگزین ایپوک نے صیہونی حکومت کے رہنماؤں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ہمہ گیر جنگ کی صورت میں اسلامی مزاحمتی گروہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی اہداف پر روزانہ 3000 میزائل فائر کر سکتے ہیں۔

اس صہیونی میگزین نے لبنان کی حزب اللہ کی فوجی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ کی صورت میں، جنگ کے پہلے 10 دنوں میں یہ گروہ اسرائیل پر اوسطاً تین ہزار میزائل فائر کر سکتا ہے۔

 میگزین نے حزب اللہ کی مضبوط میزائل طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​طول پکڑتی ہے تو حزب اللہ 2 ماہ تک اسرائیل پر روزانہ 1000 راکٹ فائر کر سکتی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مغربی میڈیا نے حزب اللہ کی بہترین اور مضبوط فوجی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونی حکومت کے رہنماؤں کو لبنان کے ساتھ ہمہ گیر جنگ شروع کرنے سے خبردار کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .