صدر رئیسی اور امیر عبداللہیان فلسطینی عوام کے لیے ہمت اور حوصلہ افزائی کا باعث تھے، جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ کا خراج عقیدت

تہران (ارنا) جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے کہا کہ ابراہیم رئیسی اور امیرعبداللہیان فلسطین کی آزادی کے حصول کے لیے مسلسل کام کر رہے تھے اور ان دونوں پیاروں کا کھو جانا ایران اور انصاف کے متمنی ممالک کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔

برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صحافیوں سے بات چیت میں جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالدی پانڈور نے شہید صدرسید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم رئیسی اور امیرعبداللہیان کی موجودگی فلسطینی عوام جو اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں، ہمت اورحوصلہ افزائی کا باعث تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے صدررئیسی سے کئی بار ملاقات کا موقع ملا۔ وہ جنوبی افریقہ کے بارے میں بہت اچھا اور تعمیری نقطہ نظر رکھتے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے تھے۔

پانڈور نے شہید امیرعبداللہیان کی شب و روز انتہک کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امیرعبداللہیان میرے لیے ایک بھائی کی طرح تھے اور انہوں نے فلسطین کی آزادی کے مقصد کے حصول کے لیے مسلسل کام کیا۔ ان دونوں پیاروں کا کھو جانا ایران اور انصاف کے متمنی ممالک دونوں کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .