پیر کے روز صیہونی فوجیوں کے ایک گروپ نے جنوبی غزہ میں واقع شہر رفح میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
تحریک مزاحمت کے ہاتھوں مار کھانے کے پچھلے تجربات کی روشنی میں کچھ صیہونی فوجیوں نے عمارت میں جاکر اس بات کو یقینی بنایا کہ وہاں بم فٹ نہیں ہیں، فوجیوں کے باہر نکل جانے کے بعد انہوں نے کچھ دستی بم اور ہینڈ گرنیڈ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عمارت میں پھینکے لیکن کوئی خاص واقعہ پیش نہیں آیا۔
عمارت میں بم نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد یہ تمام فوجی ایک ساتھ اس میں داخل ہوگئے۔
انکے عمارت میں داخل ہوتے ہی حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مزاحمتکاروں نے عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی۔
اس حملے میں گعفاتی بریگیڈ کے 3 ارکان اور آپریٹنگ یونٹ کا کمانڈر ہلاک اور 10 دیگر فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
آپ کا تبصرہ