ایرانی جزائر کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان پر ایران کا شدید ردعمل سامنے آگيا

وزارت خارجہ کے ترجمان نے تین ایرانی جزائر کے بارے میں کسی بھی دعوے کو اپنے اندرونی معاملات اور قلمرو میں مداخلت قرار دیتے ہوئے خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ارنا کے امور خارجہ کے نامہ نگار کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے خلیج فارس تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے 160ویں اجلاس کے آخری بیان کو غیر تعمیر قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

کنعانی نے خلیج فارس کے وزرائے خارجہ کے بیان میں  ایرانی جزائر سے متعلق شقوں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ تینوں جزائر ابو موسی، تنب کوچک اور تنب بزرگ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین کا اٹوٹ اور ابدی حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذکورہ تینوں جزائر کے حوالے سے کسی بھی دعوے کو اپنے اندرونی معاملات اور قلمرو میں مداخلت سمجھتا ہے اور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔

وازارت خارجہ نے ترجمان نے ایک بارپھر تہران کے اسٹریٹجک نقطہ نظر اور اصولی پالیسیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ خطے کے مسائل کا حل اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعاون میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دو طرفہ اور کثیر جہتی تعلقات اور تعاون کے فروغ کی جانب اٹھائے جانے والے ہر تعمیری قدم کا خیرمقدم کرے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .