ترکیہ انٹرنیشل ایتھلیٹکس چیمپین شپ، ایرانی کھلاڑیوں نے گولڈ اور سلور میڈل اپنے نام کرلیا

تہران (ارنا) ایرانی کھلاڑی خلیل ناصری نے ترکیہ انٹرنیشنل چیمپئن شپ کے 1500 میٹر مقابلوں میں پہلا ٹائٹل جیتا اور ایران کے علی عالمی اس مقابلے میں رنر اپ رہے۔

 ترکیہ میں ہونے والے انٹرنیشنل چیمپین شپ میں ایرانی کھلاڑی خلیل ناصری 3:49:68 منٹ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے اور ایران کے ہی رنر علی عالمی 3:53:24 منٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے اور چاندی کا میڈل جیتا۔ 

ترکیہ انٹرنیشنل چیمپین شپ کل ترکیہ کے شہر ازمیر کی میزبانی میں شروع ہوئی اور آج شام (اتوار)  اختتام پذیر ہوگی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .