7 جون، 2024، 4:15 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85501258
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 36 ہزار 731

7 جون، 2024، 4:15 PM
News ID: 85501258
شہدائے غزہ کی تعداد 36 ہزار 731

تہران- ارنا- غزہ میں فلسطینی محکمہ صحت نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے نئے اعدادوشمار جاری کردیئے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین فلسطین کی وزارت صحت نے جمعے کی شام بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مختلف علاقوں میں آٹھ بار حملے کئے جن میں 77 فلسطینی شہید اور 221 زخمی ہوگئے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں نئے اضافے کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار 731 اور زخمیوں کی تعداد 83 ہزار 530 ہوگئی ہے۔

 فلسطین کے خبری ذرائع نے جمعے کی صبح بتایا تھا کہ گزشتہ پانچ دن  میں مرکزی غزہ میں صیہونیوں کے حملوں میں 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر ایسی حالت میں اندھا دھند وحشیانہ حملے جاری رکھے ہیں کہ ان حملوں کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی دونوں سطح پر اس کو لاحق بحران روز بروز سیع تر ہوتا جارہا ہے۔  

غاصب صیہونی حکومت گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اپنے وحشیانہ حملوں، جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی سے اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہیں کرسکی ہے جبکہ عالمی سطح پر اس سے نفرت اور اس کی مخالفت وسیع تر ہوئی ہے۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .