اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس پر ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کہتے ہیں کہ "غزہ سے آنے والی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف ایک حقیقت ہی غزہ کے سینکڑوں لوگوں کی زندگیوں پر حکمرانی کرتی ہے اور وہ یہ کہ ہزاروں بے گناہ لوگ تشدد اور اذیت کا شکار ہیں لہذا عالمی عدالت انصاف کے حکم کے مطابق رپورٹس کی آزادانہ تحقیقات کرانا ضروری ہے"۔
کنعانی نے مزید کہا کہ فلسطینی شہریوں، بچوں اور خواتین کے خلاف نسل پرست حکومت کے خوفناک اور ہولناک جرائم دنیا تمام لوگوں پر واضح ہیں۔ صرف لفظی ہی نہیں بلکہ نسل پرست صیہونی حکومت کی امریکی اور یورپی حمایت کا مکمل اور عملی لحاظ سے بند ہونا ہی اس دردناک المیے اور فلسطین میں لوگوں کے خلاف لاپرواہی اور وحشیانہ تشدد کا خاتمہ کرسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ