ہانگ کانگ 2- ایران 4؛ ورلڈ کپ 2026 کے انتخابی میچز میں ایران کی ایک اور کامیابی

تہران/ ارنا- فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے انتخابی مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گروپ E کا ایک اور میچ ایران اور ہانگ کانگ کے بیچ کھیلا گیا۔ یہ میچ ایران نے 4 گول مار کر اپنے نام کیا۔

میچ کے ریفری عمان کے قاسم مطر تھے۔

اس میچ میں بھی ایران کی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 2 گول کے مقابلے میں ہانگ کانگ کو 4 گول سے شکست دے دی۔

اس میچ میں اٹلی کی لیگ میں کھیلنے والے ایرانی اسٹار مہدی طارمی نے 3 گول مار کر ہیٹ ٹرک کیا اور چوتھا گول ایران کے دوسرے شاندار کھلاڑی سردار آزمون نے مارا۔

ایران کی کوچنگ امیرقلعہ نوعی کر رہے ہیں۔

ہوم میچ میں ایران نے 4 گول مار کر اور بغیر گول کھائے بازی اپنے نام کی تھی۔

ایران اب تک گروپ E میں 13 پوائنٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم مجموعی طور پر 1 پوائنٹ کے ساتھ گروپ کے آخر میں کھڑی ہے۔

اس گروپ کی دوسری دو ٹیمیں ازبکستان اور ترکمنستان ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .