IAEA کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایران کا خط

نیویارک (ارنا) اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد میں ایران کے خلاف کئے گئے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف کی وضاحت کی.

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے چیئرمین اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے نام خط میں لکھا ہے کہ یورپی ٹرائیکا اسلامی جمہوریہ ایران پر JCPOA کی ذمہ داریوں کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگا رہا ہے اور جان بوجھ کر موجودہ صورتحال کو نظر انداز کر رہا ہے۔

ایرانی سفیر نے خط میں کہا ہے کہ امریکہ کے معاہدہ سے یکطرفہ طور پر سے نکل جانے کے جواب میں تہران JCPOA کی شق 26 اور 36 کے مطابق اصلاحی اقدامات کرنے کا حق مکمل طور پر محفوظ رکھتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .