5 جون، 2024، 7:32 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85499948
T T
0 Persons

لیبلز

غاصب صیہونیوں کے ٹھکانوں پراستقامتی محاذ کے حملے

 تہران – ارنا – غاصب صیہونیوں کے ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان اور استقامتی فلسطینی محاذ کے تازہ حملوں کی خبر ہے

ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ہے اور القسام بريگیڈ نے مرکزی غزہ میں صیہونی فوج کا ایک ڈی نائن بلڈوزر الیاسین 105 نوعیت کے میزائل سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

ارنا نے المیادین کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ  فلسطین کے راموت نفتالی فوجی اڈے میں آئرن ڈوم ایئرڈیفنس سسٹم کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا میزائل براہ راست  آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم پر جاکر گرا اور یہ سسٹم تباہ ہوگیا۔  

 حزب اللہ لبنان نے ایک اور کارروائی میں کفرشوبا کی پہاڑیوں پرغاصب صیہونی حکومت کے السماقہ فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔   

صیہونی حکومت کا یہ فوجی اڈہ بھی حزب اللہ کے راکٹوں کا براہ راست نشانہ بنا ہے۔

 ایک اوررپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے توپخانے نے جنوبی لبنان کے الناقورہ گاؤں کے مضافات پر گولہ باری کی ہے۔

غاصب صیہونی فوج نے اسی طرح جنوب لبنان پر ایک حملے میں فاسفورس بم پھینکے ہیں جن سے عیترون اور مارون الراس نامی دیہی بستیوں کے درمیان واقع ایک درے میں آگ لگ گئی ۔   

ادھر غزہ کے محاذ پر حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے مرکزی غزہ میں صیہونی فوج کا ایک ڈی نائن نوعیت کا بلڈوزر الیاسین 105 میزائل سے نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

 اسی کے ساتھ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے جنوبی غزہ میں نتساریم سیکٹر پر غاصب صیہونی فوجیوں کی خفیہ اڈے پر ماٹرتوپوں سے  شدید گولہ باری کی ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .