5 جون، 2024، 2:59 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85499659
T T
0 Persons

لیبلز

FAO کا ایران کو خطے کے ممالک کے فوڈ سیکورٹی سینٹر میں تبدیل کرنے کا پروگرام

تہران (ارنا) ایران کے ڈیویلپمنٹ اینڈ ہیومن ریسروس میں ایگریکلچر جہاد کے نائب وزیر نے بتایا ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے تعاون سے خطے میں فوڈ سیکورٹی کا مرکز بن جائے گا۔

ہوشنگ محمدی نے تھائی لینڈ میں (EC-34)  Sirdap کمیٹی کی 34ویں ایگزیکٹیو اجلاس کے موقع پر Sirdapکے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم پر تاکید کی۔ 

 FAO کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سینٹر فار انٹیگریٹڈ رورل ڈویلپمنٹ آف ایشیا اینڈ پیسیفک (SIRDAP) کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں تجویز پیش کی گئی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو نالج بیسڈ فوڈ سیکیورٹی سے متعلق دستاویز کی تیاری کے مطابق خطے کے ممالک کی خوراک کی سلامتی کا مرکز ہونا چاہیے۔

ہوشنگ محمدی نے کہا کہ اس تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور ایران کی درخواست کو FAO کے جائزہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر FAO ضروری مدد فراہم کرے، تو ایران خطے کے ممالک کے فوڈ سیکورٹی پروڈکشن یونٹس کو فعال کر سکتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .