4 جون، 2024، 10:12 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85498950
T T
0 Persons

لیبلز

سن 2023 میں 60 لاکھ سے زیادہ غیرملکی سیاح "ایران" آئے

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، سن 2023 میں ایران پہنچنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اس طرح ایران کی عالمی رینکنگ میں 6 زینے بہتری آئی ہے۔

اقوام متحدہ سے وابستہ عالمی ادارہ سیاحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ سن 2022 کے مقابلے میں ایران کو اپنے سیاحتی مقصد کے طور پر انتخاب کرنے والے سیاحوں کی شرح میں سن 2023 میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال بھی ان سیاحوں کی تعداد سن 2022 میں 41 لاکھ تھی۔

رپورٹ کے مطابق، سن 2021 میں 8 لاکھ 80 ہزار غیرایرانی ٹورسٹ ایران آئے تھے۔ سن 2022 میں ایران نے غیرملکی سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے 40ویں پوزیشن حاصل کی تھی جو کہ سن 2023 میں بڑھ کر 34ویں پوزیشن ہوگئی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .