ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ بیروت سے دمشق کے لیے روانہ

تہران(ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ، لبنان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج منگل کی صبح بیروت سے شام کے دارالحکومت دمشق کے لیے روانہ ہو گئے۔

تہران(ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ، لبنان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آج منگل کی صبح  بیروت سے شام کے دارالحکومت دمشق کے لیے روانہ ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری اپنے علاقائی دورے کے اگلے مرحلے میں دمشق گئے ہیں جہاں وہ شامی حکام سے ملاقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس سے پہلے لبنان میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

علی باقری نے دمشق روانگی سے قبل بیروت میں لبنان کے وزیر خارجہ عبد اللہ بوحبیب، وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے بھی ملاقات اور مشاورت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .