امریکی یونیورسٹیز کا فلسطین کے لیے احتجاج کرنے والے طلباء کو ڈگری دینے سے انکار، طلبہ کا واک آوٹ

تہران (ارنا) امریکہ کی شکاگو یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے فلسطین کے حامی مظاہرین طلبہ کو ڈگریاں دینے سے انکار کے بعد درجنوں طلباء نے احتجاجاً یونیورسٹی سے واک آؤٹ کیا۔

شکاگو یونیورسٹی کی جانب سے اسرائیل مخالف مظاہروں میں حصہ لینے پر 4 طلبہ کو ڈگریاں دینے سے انکار کے بعد درجنوں مظاہرین نے یونیورسٹی آف شکاگو سے واک آؤٹ کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس احتجاج کے عین وقت طلبہ کے ایک گروپ کی جانب سے ’’نسل کشی بند کرو‘‘ کے نعرے لگائے گئے۔

 کچھ طلبہ نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی علامت کے طور پر سکارف اوڑھے ہوئے تھے۔

شکاگو یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ یونین کے مطابق، حالیہ دنوں میں 4 طلبہ کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا تھا کہ کیمپس میں احتجاجی خیمے لگانے سے پیدا ہونے والی شکایات سے متعلق تادیبی عمل کے نتیجے میں ان کی ڈگریاں معطل کر دی جائیں گی۔

احتجاج کرنے والے طلباء میں سے ایک نے اس سلسلے میں کہا کہ جب فلسطین اور غزہ میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہیں کبھی بھی اپنی تعلیم جاری رکھنے کا موقع نہیں ملا اور انہیں کبھی ڈپلومہ نہیں ملے گا، تو میرے ڈپلومہ کی کیا قیمت ہے؟ ان کے لیے کون لڑے گا؟

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .