1 جون، 2024، 10:59 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85496695
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی تیئیسویں فٹبال سپر لیگ پرسپولیس نے جیت لی

 تہران – ارنا – ایران کی تیئسویں فٹبال سپر لیگ کا کپ پرسپولیس کو  مل گیا۔

ارنا کے مطابق سنیچر کی رات ایران کی تیئسویں فٹبال سپر لیگ اپنے اختتام کو پہنچی اور پرسپولیس نے چیمئن شپ جیت لی اور استقلال کی دوسری پوزیشن رہی

اس رپورٹ کے مطابق نئے فارمیٹ میں ایران کے فٹبال سپرلیگ میں پرسپولیس فٹبال کلب نے یہ نواں کپ جیتا ہے جبکہ مجموعی طورپر پرسپولیس فٹبال کلب 16 فٹبال لیگ جیت چکا ہے اور 10 بار دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

  نئے فارمیٹ میں تیئسویں فٹبال سپرلیگ  کے اختتام پر تہران پرسپولیس نے 68 پوائنٹس کے ساتھ کپ اپنے نام کرلیا اور استقلال فٹبال کلب 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور اصفہان کا سپاہان فٹبال کلب 57 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .