1 جون، 2024، 11:21 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85495899
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ سے صیہونی فوجیوں کے انخلا اور مستقل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں: حماس

تہران/ ارنا- حماس نے گزشتہ رات اعلان کیا کہ جو بائیڈن کی جانب سے دی گئی اس تجویز کو مثبت نگاہ سے دیکھتے ہیں جس میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور صیہونی فوجیوں کے انخلا کی بات کی گئی ہے۔

حماس کے باضابطہ بیان میں آیا ہے کہ جو بائیڈن نے جمعے کے روز جو تقریر کی ہے اس میں مستقل جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کی پسپائی، غزہ کے تعمیر نو اور قیدیوں کے تبادلے کی بات کی گئی ہے۔ حماس نے اس تجویز خوشائند قرار دیا ہے۔

فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس نے زور دیکر کہا ہے کہ امریکی موقف اور علاقائی اور عالمی سطح کی فکر میں تبدیلی کی اصل وجہ فلسطین کی مجاہد قوم کی شاندار استقامت کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ ہر اس پلان کی حمایت کرتے ہیں کہ جس میں غزہ پٹی میں جارحیت کے خاتمے، فوجیوں کی پسپائی، تعمیر نو، پناہ گزینوں کی واپسی اور قیدیوں کے تبادلے اور ان تمام موضوعات پر تل ابیب کی پابندی کی ضمانت فراہم کی گئی ہو۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے غزہ کی جنگ کے بارے میں بتایا تھا کہ صیہونی حکومت نے قطر کے ذریعے حماس کو جنگ بندی کا ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔

امریکی صدر نے دعوی کیا تھا کہ اسرائیل نے ان کے بقول، مستقل جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا ایک نیا روڈ میپ کھینچا ہے۔

بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کی اسرائیل کے اندر مخالفت بھی ہوگی لیکن یہ ایک تاریخی موڑ ہے اور بقول ان کے حماس کو اس معاہدے کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئے۔

امریکی صدر نے اس مبینہ روڈ میپ کی تفصیلات کو کہ جو 3 مرحلوں پر مشتمل ہے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر بھی جاری کیا ہے۔  

اس پلان کے مطابق، پہلے مرحلے میں مکمل جنگ بندی ، غزہ کی گنجان آبادی والے علاقوں سے صیہونی فوجیوں کی پسپائی، بعض قیدیوں کی رہائی اور لاشوں کا تبادلہ، فلسطینیوں کی گھرواپسی اور انسانی امداد میں اضافے کی پیش کش کی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں مستقل قیام امن، باقی قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ سے صیہونی فوجیوں کا مکمل انخلا شامل ہے۔

تیسرے مرحلے کے تحت غزہ کی وسیع تعمیر نو اور باقی قیدیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .