اے بی سی نیوز کے مطابق، جمعے کے روز پولیس کے متعدد مراکز سے بھیجے گئے مسلح افسروں نے دھرنا دینے والے فلسطین حامی طلبا کے خیموں پر دھاوا بول دیا اور 80 کو گرفتار کرلیا۔
اس بیان مین درج ہے کہ پولیس افسروں نے ان تمام رکاوٹوں کو بھی توڑ دیا جو طلبا نے اپنی حفاظت کے لئے کھڑی کر رکھی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطین حامی طلبا کو کئی ہفتوں سے دھرنا ختم کرنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
چشم دید گواہوں کے مطابق، زیادہ تر طلبا یا تو گرفتار کیے جا چکے ہیں یا پھر انہیں دھرنا ختم کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
فلسطین حامی طلبا صیہونیوں سے وابستہ مراکز اور کمپنیوں سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم صیہونیوں کے اثر و رسوخ کے نتیجے میں انہیں آئرن فسٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ