ارنا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران وحشی اور نسل پرست صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں ماضی کی طرح، اپنی پوری قوت سے کام لے گا۔
انھوں نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے جھوٹے وعویدار صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم سے اپنی آنکھیں بند کرسکتے ہیں لیکن دنیا کے بیدار ضمیر ان جرائم کو جاری رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے اور ہم ایسا کریں گے کہ صیہونی حکومت کو ان جرائم کی زیادہ سںگین قیمت چکانی پڑے گی۔
ارنا کے مطابق غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت، آٹھ مہینے سے جاری اپنی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں اندرونی اور بیرونی، دونوں سطح پر بحران سے دوچار ہے جس کی وسعت و شدت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔
گزشتہ آٹھ ماہ میں غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں تباہی مچائی، بے گناہ عوام، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا، غزہ میں بھوک مری پھیلائی اور اس سے اسلحے کا کام لیا،وحشیانہ ترین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، سبھی بین الاقوامی قوانین اور کنوینشنوں کا پامال کیا اور بین الاقوامی امدادی اداروں کے مراکز اور ان کی ٹیم پر بھی حملے اور بمباری کی لیکن اپنا ابتدائی ترین ہدف بھی پورا نہیں کرسکی جبکہ اندورنی طوراس کی مخالفت شدید تر ہورہی اور عالمی سطح اس کی مخالفت میں روز افزوں وسعت آرہی ہے۔
آپ کا تبصرہ