صدر رئیسی نے ایک خطرناک دور سے ایران کو بحفاظت گزار دیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل

نیویارک/ ارنا- صدر شہید سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہیدوں کی یاد میں منعقدہ پروگرام کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک ایسے پیچیدہ دور سے ایران کو بحفاظت گزارا ہے جس میں ملک، پورا علاقہ بلکہ پوری دنیا الجھی ہوئی تھی۔

انتونیو گوتریش نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقدہ خصوصی تعزیتی پروگرام کے موقع پر صدر شہید سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان شخصیتوں کے احترام میں جمع ہوئے ہیں اور اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرحومین کے اہل خانہ، حکومت ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک چیلنجنگ دور سے ایران کو بحفاظت گزارا ہے۔ انہوں نے اس دور کو پوری دنیا کے لئے انتہائی پیچیدہ اور خطرناک قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صدر رئیسی نے اپنے انتقال سے محض چند گھنٹے قبل اپنے آذربائیجانی ہم منصب سے ملاقات اور ایک ڈیم کا افتتاح کیا تھا جو اس بات کی علامت ہے کہ مشکل حالات کے باوجود بین الاقوامی اور علاقائی تعاون کا سلسلہ کبھی بھی منقطع ہونا نہیں چاہئے۔

انہوں نے اطمینان دلایا کہ اقوام متحدہ امن، ترقی اور مستحکم خودمختاری کے لئے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حالت میں کہ جب ایرانی عوام اور حکومت، صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کے لئے سوگوار ہے، ایک بار پھر اپنی دلی تعزیت اور تسلیت کا اظہار کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .