29 مئی، 2024، 4:00 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85493805
T T
0 Persons

لیبلز

ایران غلات کی پیداوار میں 98 فیصد خودکفیل ہوچکا ہے

کرج ۔ ارنا – زرعی جہاد کی وزارت کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک غلات کی پیداوار میں 98 فیصد خود کفیل ہوچکا ہے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت زرعی جہاد کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ محمد زمانیان نے بدھ کو ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ اب تک کاشتکاروں کو 208 قسم کے غلات سے متعارف کرایا جاچکا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ کسانوں کو 111 قسم کے بیج دیئے گئے ہیں جن میں سے 44 قسم کے گندم کے بیج ہیں۔

 اسی کے ساتھ نائب وزیر زرعی جہاد مجتبی خیام نیکوئی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برس میں غلات کی پیداوار میں تیز رفتار اضافہ ہوا ۔

ایران غلات کی پیداوار میں 98 فیصد خودکفیل ہوچکا ہے

ان کا کہنا تھا کہ شہید آیت اللہ رئیسی کی حکومت کے پہلے برس میں گندم کی پیداوار میں 30  لاکھ ٹن کا اضافہ ہوا ۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ برس گندم کی پیداوار میں ساٹھ لاکھ ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .