29 مئی، 2024، 3:12 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85493726
T T
0 Persons

لیبلز

وزیر کھیل : پیرس اولمپک سے پہلے غزہ میں جنگ بندی ضروری ہے

شہرری – ارنا ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ انھوں نے شنگھائی تنظیم کے وزرائے کھیل کی نشست میں کہا ہے کہ پیرس اولمپک سے پہلے غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہئے۔

 ارنا کے مطابق ایران کے کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کیومرث ہاشمی نے یہ بات  حضرت امام خمینی رحمت اللہ کے مزار اقدس میں ایک تقریب سے خطاب میں جس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیرس اولمپک سے پہلے غزہ میں جنگ بندی اس لئے ضروری ہے کہ فلسطینی کھلاڑی بھی اس ایونٹ میں حصہ لے سکیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیل کود کے وزیر نے بتایا  کہ انھوں نے قزاقستان میں شنگھائی کے رکن ملکوں کے وزرائے کھیل کی نشست میں غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف صراحت کے ساتھ اعلان کیا اور مظلوم نیز بے گھر فلسطینی عوام  کے قتل عام کی مذمت کی ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .