ارنا کے مطابق پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر چودھری سالک حسین نے پیر کو اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات اور ہیلی کاپٹر سانحے میں صدر، وزیرخارجہ اور دیگر اعلی شخصیات کی شہادت کی تعزیت پیش کی ۔
انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور دیگر سفارتکاروں سے ملاقات میں کہا کہ غم کی اس سخت منزل میں پوری ایرانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر نے شہید آیت اللہ رئیسی کے گزشتہ ماہ کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے سانحے میں پاکستان نے اپنے عزیز دوست اور بھائی کو کھودیا۔
پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر چودھری سالک حسین نے ایران کے سفارت خانے میں تعزیتی رجسٹر پر دستخط بھی کئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر راجہ پروزیر اشرف نے بھی اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے جاکر ہیلی کاپٹر سانحے میں صدر آیت اللہ رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان اور دیگر اعلی ایرانی حکام کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بدھ کو تہران آئے تھے۔
انھوں نے اس سفر میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقات کی تھی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی ، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللّہیان اور ان کے ساتھی شہدا کے سوگ میں پاکستان میں منگل 21 مئی کو عام سوگ منایا گیا اور اسلام آباد نیز چاروں صوبوں میں قومی پرچم جھکا دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ