ذرائع کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے رفح میں پناہ گزین کیمپ پر ایک بڑا حملہ کیا جس میں بمباری سے پچھہتر سے زائد فلسطینی شہید جبکہ دسیوں زخمی ہوگئے، شہداء میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی جس کے باعث شہدا کی تعداد میں خاصا اضافہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ میں جھلسنےکے باعث کئی افراد کی حالت نازک ہےجس کے پیش نظر شہداء کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ رفح کے مذخورہ پناہ گزین کیمپ میں شمالی غزہ سے بے دخل فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں مقیم ہے۔ صیہونی ٹولے کا دعویٰ ہے کہ اسکے طیاروں نے رفح میں حماس کے ایک مرکز پر حملہ کیا ہے جہاں حماس کے اہم ارکان ٹھہرے ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں نے قتل عام کے متعدد واقعات غزہ میں رقم کئے ہیں جن میں ایک سو نوے سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی خبر ہے۔
صیہونی دہشتگردوں نے غزہ میں شدید طور پر گنجان آبادی والے علاقے رفح کے ایک پناہ گزیں کیمپ پر بمباری کر کے کم از کم پچھہتر فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
آپ کا تبصرہ