26 مئی، 2024، 10:09 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85490402
T T
0 Persons

لیبلز

 اصفہان یونیورسٹی میں ایٹمی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح

 اصفہان – ارنا – اصفہان یونیورسٹی میں اتوار کو ایٹمی مصنوعات کی نمائش شروع ہوگئی

ارنا کے مطابق اصفہان یونیورسٹی شروع ہونے والی ایٹمی مصنوعات کی نمائش کا مقصد عام لوگوں کو ایٹمی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ایران کی پیش رفت  سے آگاہ کرنا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران میں پر امن مقاصد کے لئے  انواع و اقسام کی ایٹمی مصنوعات کی تیاری میں پابندیوں کو ناکام بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

 اصفہان یونیورسٹی میں ایٹمی مصنوعات کی اس نمائش میں انواع و اقسام کی ریڈیو میڈیسین،ایٹمی آئزوٹوپ کی پیداوار کے بنیادی وسائل ، ایران کے ایٹمی سانسدانوں اور محققین کی تحقیقات کے جدید ترین نتائج اور دیگر ایٹمی مصنوعات رکھی گئ ہیں۔  

 اصفہان یونیورسٹی 17 ہزار طلبا وطالبات اور 700 اساتذہ کے ساتھ ایران کی اہم یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .