26 مئی، 2024، 9:15 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85490374
T T
0 Persons

لیبلز

دنیا کی 70 قانونی تنظیموں نے غزہ میں قحط کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے

 تہران – ارنا – دنیا کی 70 تنظیموں نے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں  قحط کا سرکاری طور پر اعلان کیا جائے۔

 ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دنیا کی مذکورہ 70 قانونی تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ  غزہ کےعام شہریوں منجملہ بچوں میں قحط اور بھوک مری میں تیز رفتار اضافے کے پیش نظر، بین الاقوامی ادارے غزہ میں قحط کا سرکاری اعلان کریں۔  

 دنیا کی ان 70 تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائيلی حکومت نے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھ کر اور فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے بھوک سے اسلحے کا کام لے کر، غزہ میں قحط اور  بھوک مری پھیلائی ہے۔  

 مذکورہ تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ  صیہونی حکومت کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم  کے مطابق رفح پاس کھولنے پرمجبور کیا جائے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .