پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران اور مقاومت کے پیروکاروں کا شہید صدر ابراہیم رئیسی کے افکار سے تجدید عہد

اسلام آباد (ارنا) پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران اور مقاومت کے پیروکاروں نے شہدائے خدمت کی مجلس ترحیم میں شہداء کے افکار سے تجدید عہد کیا اور صیہونیت کے خلاف فلسطین کی جنگ دفاع میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق ہفتہ کی شب  اسلام آباد اور کراچی میں مجلس وحدت المسلمین، تحریک بیداری امت مصطفےٰ (ص) اور آئی ایس او کی جانب سے شہید صدر ایران سید ابراہیم رئیسی، شہید وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ساتھ دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شرکاء نے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران اور مقاومت کے پیروکاروں کا شہید صدر ابراہیم رئیسی کے افکار سے تجدید عہد

پاکستان میں انقلاب اسلامی  کے پیروکاروں کی شہید رئیسی کے افکار کے ساتھ عہد کی تجدید

ان مجالس میں قرآن خوانی اور دیگر روایتی رسومات کے علاوہ مقررین نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے عظیم الشان جنازے میں لاکھوں کی تعداد میں سوگوار ایرانی عوام کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ایران اور ملت اسلامیہ کے حلیف دشمن نے تمام محاذوں پر شکست کھائی اور آج ہم فلسطینی مزاحمتی محاذ کے خلاف یورپ اور امریکہ اور ان کی ناجائز اولاد اسرائیل کی بے بسی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران اور مقاومت کے پیروکاروں کا شہید صدر ابراہیم رئیسی کے افکار سے تجدید عہد

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مرکزی امام بارگاہ حعفر طیار میں منعقدہ مجلس ترحیم میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، مجلس وحدت مسلمین کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن شیخ صلاح الدین اور بعض مذہبی اور سول شخصیات نے شرکت کی۔

حسن نوریان نے صدر رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی شہادت کے اندوہناک حادثے پر دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی عوام اور حکومت کی ہمدردی اور یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ہماری قوم کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، لیکن ایران کی ترقی نہیں رکے گی اور ہم شہید صدر رئیسی کے نقش قدم اور انکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایران کے قونصل جنرل نے تاکید کی شہید صدر کی تمام فکر ایران کے عوام کی خدمت، اسلامی اصولوں اور اسلامی انقلاب کے نظریات کا دفاع،  قرآن کا دفاع اور مظلوم اقوام بالخصوص فلسطین کی مدد کرنا تھی۔

پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران اور مقاومت کے پیروکاروں کا شہید صدر ابراہیم رئیسی کے افکار سے تجدید عہد

مجلس وحدت مسلمین کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن شیخ صلاح الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اس عظیم سانحہ پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ ان پیارے شہیدوں کو اجر عطا فرمائے۔

شیخ صلاح الدین نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام خطے اور مسلم دنیا کی اقوام کی حمایت میں ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ایران رہبر کی قیادت اور شہید صدر رئیسی کے رہنما اصولوں اور افکار پر عمل کرتے ہوئے دنیا کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران اور مقاومت کے پیروکاروں کا شہید صدر ابراہیم رئیسی کے افکار سے تجدید عہد

اسلام آباد میں حجت السلام علامہ ذیشان حیدر فانی نے شہدائے خدمت کی مجلس ترحیم کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت ناقابل تلافی نقصان  ہے لیکن یہ واقعہ دہشت گردی کے خلاف ایک مستحکم محاذ ہے جو عالم اسلام کے دشمنوں، صیہونی حکومت کے خلاف جنگ اور خطے کی مظلوم اقوام کے دفاع کو مزید تقویت دیگا۔

پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران اور مقاومت کے پیروکاروں کا شہید صدر ابراہیم رئیسی کے افکار سے تجدید عہد

انہوں نے غزہ کے عوام کے دفاع میں شہید صدر اور  وزیر خاجہ کی جرات و استقامت اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں پیشرفت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسین امیرعبداللہیان نے ایک مجاہد سفارت کار ہونے کے ساتھ ساتھ انقلابی سفیر کا حقیقی کردار ادا کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .