المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے حملے میں صیہونی فوج کے جاسوسی مرکز کے بہت سے حساس وسائل تباہ ہوئے۔
اعلان کے مطابق، اس مرکز پر خاص ہتھیاروں سے حملہ ہوا۔
حزب اللہ کے مجاہدوں نے اس کے علاوہ المنارہ صیہونی آبادی پر بھی راکٹ برسائے۔
حزب اللہ نے دو اینٹی ٹینک میزائل سے المطلہ صیہونی ٹاؤن کو بھی نشانہ بنایا جس سے اس آبادی کے بجلی کا سینٹر تباہ ہوگیا۔
حزب اللہ کے اعلان کے مطابق، یہ حملہ غزہ پر صیہونیوں کے مسلسل حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شتولا صیہونی آبادی میں اس عمارت کو بھی تباہ کردیا گیا جس میں صیہونی آبادکار روپوش تھے۔
زبدین صیہونی آبادی پر بھی بھاری گولہ باری کی گئی۔
آپ کا تبصرہ