25 مئی، 2024، 3:21 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85488904
T T
0 Persons

لیبلز

نیتن یاہو کا بیٹا صیہونی فوج میں نافرمانی کا حامی

تہران (ارنا) ایک صیہونی میڈیا نے غزہ جنگ میں صیہونی کمانڈروں کے خلاف مواد شائع کرنے اور صیہونی فوج میں نافرمانی کی حمایت کرنے پر نتن یاہو کے بیٹے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

صہیونی اخبار Haaretz کے تجزیہ نگار جوش برنر نے اپنی ایک رپورٹ میں قابض حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے سائبر سپیس میں ایک کلپ کی اشاعت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

قابض حکومت کے وزیراعظم کے صاحبزادے نے سائبر اسپیس میں ایک صیہونی فوجی کا کلپ شائع کیا، جس میں فوجیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے اعلیٰ افسران کے حکم کی نافرمانی کریں۔

اس رپورٹ کے مطابق اس صہیونی فوجی نے، جو چہرے پر نقاب لگائے ہوئے ہے، قابض فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ ھرتزی ھالوی اور جنگی وزیر یوآو گیلانت کو للکار رہا اور دھمکیاں دے رہا ہے۔

صہیونی اخبار Ha'aretz کے تجزیہ نگار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے قانون کے مطابق فوج کی نافرمانی کی ترغیب دینا5   سال قید کی سزا ہے، اس حکومت کے وزیر اعظم کے بیٹے کی گرفتاری اور اس کلپ کو شائع کرنے کے لیے ان سے پوچھ گچھ۔ کا مطالبہ کیا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .