قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں حجت الاسلام و المسلمین علم الہدی، شہید رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر علم الہدی اور ان کے فرزند اور قریبی رشتہ دار موجود تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر صدر رئیسی کے انتقال کو ملک کے لئے سنگین اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شہید صدر کے جلوس جنازہ میں عوام کی شاندار شرکت کو اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں دنیا کو ایک واضح پیغام قرار دیا جو اسلامی جمہوریہ نطام کے عوامی بنیادوں اور اس کی طاقت کی علامت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ غیرملکی مہمانوں سے بھی یہ بات دھکی چھپی نہ رہ سکی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مرحوم صدر کی خدمات ان کی زندگی تک محدود نہیں ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ آپ کی حیات کے بعد بھی ان کی قیمتی خدمات منظر عام پر آرہی ہیں۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ شہید صدر سے عوام کی محبت کو ان کی شہادت کے اعلان سے قبل دعائیہ تقاریب اور مجالس کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ عوام بدستور انقلاب اور اسلامی انقلاب کے اقدار سے والہانہ محبت رکھتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شہید رئیسی اسلامی انقلاب کے اقدار کی علامت تھے، جو الفاظ ان کی زبان سے نکلتے تھے، انقلاب کے حقیقت کے عکاس تھے اور انہوں نے ان نعروں کو اپنا لائحہ عمل بنا دیا تھا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات کے آخر میں شہید صدر رئیسی کے غفران اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا فرمائی۔
آپ کا تبصرہ