بتایا جا رہا ہے کہ یہ خصوصی پروگرام جمعرات 30 مئی کو منعقد ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں صدر ڈینس فرانسس نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اس سے قبل اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر میں حاضر ہوکر ایران کے شہید صدر اور وزیر خارجہ کو خراج عقیدت پیش کیا تھا اور وزیٹر بک پر تعزیتی کلمات لکھے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب سے گزارش ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے ایران کی حکومت، عوام اور آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کریں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آخری اجلاس کے ابتدا میں بھی اس واقعے کے شہیدوں کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
آپ کا تبصرہ