علی باقری: پڑوسیوں کے ساتھ کشیدگی میں کمی کا سلسلہ یقینی طور پر جاری رہے گا

تہران (ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں تناؤ میں کمی ایران کی اسٹریٹجک پالیسی اور علاقائی تعاون کے لیے ایک موثر حکمت عملی ہے جو یقینی طور پر جاری رہے گی.

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے ایران کے شہید صدر اور شہید وزیر خارجہ کی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے شہید رئیسی اور امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں علی باقری نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں تناؤ میں کمی ایران کی اسٹریٹجک پالیسی اور علاقائی تعاون کے لیے ایک موثر حکمت عملی ہے جو یقینی طور پر جاری رہے گی.

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے تعزیت اور ہمدردی کے پیغامات اعلیٰ عہدے داروں تک پہنچائے۔

انہوں نے ان سخت حالات میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی عوام اور حکومت کیساتھ اس غم میں شریک ہیں۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کی خارجہ پالیسی کے بارے میں شہید صدر رئیسی کے اسٹراٹیجک نقطہ نظر کا حوالہ دیتے ہوئے "ہمسایہ پالیسی" کو شہید صدر کی حکمت عملی قرار دیا اور کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے منظوری کے ساتھ، اس پالیسی کو آگے بڑھائیں گے۔

علی باقری نے اس بات پر زور دیا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں تناؤ میں کمی اسلامی جمہوریہ کی سٹریٹجک پالیسی ہے جو علاقائی تعاون کے لیے ایک موثر حکمت عملی ہونے کے باعث یقینی طور پر جاری رہے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .