23 مئی، 2024، 9:43 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85486768
T T
0 Persons

لیبلز

 وزارت خارجہ میں، شہید وزیر خارجہ کی تشیع جنازہ کا آغاز  

 تہران – ارنا – وزارت خارجہ میں جمعرات کی صبح  شہید وزیرخارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللّہیان کی تشیع جنازہ شروع ہوگئی

ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے احاطے میں شہید وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہان کے جنازے میں وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہے ۔  

رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے احاطے میں شہید وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہیان کے جنازے میں رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔

 شہید ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہیان کا جسد خاکی آج روضہ شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام میں سپرد خاک کیا جائے گا۔  

یاد رہے کہ 19  مئی کی ہیلی کاپٹر سانحے میں شہید صدر آیت سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ شہید ہونے والوں میں وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہیان بھی شامل تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .