دنیا کے 90 ملکوں کے سربراہان مملکت اور اعلی حکام نے شہید صدر اور ديگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

تہران – ارنا – دنیا کے 90 ملکوں کے سربراہان مملکت، اعلی حکام اور بین الاقوامی نیز علاقائی تنظیموں کے نمائںدوں نے تہران میں شہید صدر اوران کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہونے والے دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  ارنا کے مطابق بدھ 22 مئی کو تہران میں شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی اور دیگر شہدا کی نماز اور جلوس جنازہ کے بعد قائم مقام صدر محمد مخبر کی میزبانی میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق  شہید صدر اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر سانحے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے اس خصوصی پروگرام میں 90 ملکوں کے صدور، نائب صدور،  وزرائے اعظم، پارلیمانوں کے سربراہان وزرائے خارجہ  اور دیگر اعلی رتبہ حکام نیز علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت اور شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔  

 تہران میں شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کو سرکاری طور پر خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں، امیر قطر، ترکمنستان کے نیشنل لیڈر، تونس اور تاجکستان کے صدور، عراق، پاکستان، آرمینیا، جارجیا، جمہوریہ آذربائیجان اور شام کے وزرائے اعظم، لبنان، الجزائر، قزاقستان، مالی ، اتھوپیا، ازبکستان، عراق اور روس کی پارلیمانوں کے سربراہان، عراق کے سابق اسپیکر اور اراکین پارلیمان کی ایک جماعت، ترکیہ اور ہندوستان کے نائب صدور، قرقیزستان، آرمینیا،  چین ، افغانستان اور سربیا کے نائب وزرائے اعظم، اور جاپان کے  بادشاہ  کے نمائندہ  خصوصی اور دیگر اعلی حکام شامل تھے۔

 اسی طرح لبنان، بحرین، مصر، تونس، کویت، ازبکستان، تاجکستان،بیلا روس، آرمینیا، آذربائیجان، سری لنکا، افغانستان، پاکستان، ونیزوئلا، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور سعودی عرب  کے وزرائے خارجہ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے معاون خصوصی اور اردن کے نمائںدہ خصوصی، حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ  اسماعیل ہنیہ نیز حماس کے دیگر اراکین، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم،عراق کی عوامی تحریک الحشد الشعبی کے سربراہ اور دیگر عہدیداران، آرمینیا کے ریجنل مینجمنٹ کے وزیر،   ملیشیا اور سری لنکا کی حکومتوں کے خصوصی مندوبین، پاکستان کے وزرائے داخلہ، تجارت،اطلاعات وثقافت وقومی ورثہ، سربیا کی کابینہ کے رکن، نیکارا گوا کے صدر کے مشیر، صدر مالدیپ کے نمائندہ خصوصی اور شہری تعمیرات کے وزیر، سلطان عمان کے نمائندہ خصوصی اور اوقاف نیز دینی امور کے وزیر،عراق کے وزیر صنعت، نیز دیگر اعلی رتبہ عالمی رہنماؤں اور  شخصیات نے بھی شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 اس کے علاوہ شیعیان لبنان کی مجلس اعلی کے نائب سربراہ، آذربائیجان کے تین اراکین پارلیمان، ترکیہ کے متعدد اراکین پارلیمان، ایتھوپیا کی اعلی اسلامی کونسل کے سربراہ اور نائب سربراہ، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل، ایشیا کی تعاون اور اعتماد سازی کی تنطیم سیکا کے سیکریٹری جنرل، عراقی کردستان ریجن کے سربراہ، یمن کی قومی حکومت کے ترجمان  جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکریٹری جنرل، اور سںگاپور کے خصوصی مندوب نے شہید صد آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔     

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .