رہبر انقلاب اسلامی: فلسطینی مملکت کی تشکیل کے حوالے سے وعدہ الہی ضرور پورا ہوگا۔

 تہران – ارنا – حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بدھ کو دوپہر سے قبل رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات اور آپ کی خدمت میں ایران کے صدر اور وزیر خارجہ نیز ہیلی کاپٹر سانحے میں دیگر اہم شخصیات کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔

 ارنا کے مطابق حماس کے پولٹ بیورو کے  سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ وہ اپنی جانب سے اور اسی طرح فلسطینی عوام نیز استقامتی فلسطینی گرہوں کی جانب سے  اس سانحے پر ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے اس ملاقات میں شہید صدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں فلسطین اور فلسطین عوام کا سچا ہمدرد قرار دیا  کہا کہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر فلسطینی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں سانحہ ہیلی کاپٹر میں صدراور وزیر خارجہ نیز دیگر اہم شخصیات کی شہادت پر ملت فلسطینی بالخصوص غزہ کے عوام کے اظہار ہمدردی کا شکریہ ادا کیا ۔

 رہبر انقلاب اسلامی نے اسی کے ساتھ حماس کے پولٹ  بیورو کے سربراہ اسماعیل  ہنیہ کو ان کے بیٹوں کی شہادت پرتعزیت پیش کی اور ان کے صبر و تحمل کی قدردانی کی۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر فلسطینی عوام کی استقامت و پائیداری کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطینی عوام کی بے مثال استقامت نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ کون یقین کرتا تھا کہ کسی دن امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں نعرے لگیں گے اور ہاتھوں میں  پرچم فلسطین اٹھایا جائے گا اور کس کو یقین تھا کہ ایک دن جاپان میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے ہوں گے جن میں فارسی زبان میں " مرگ بر فلسطین " کے نعرے لگیں گے۔

 رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ائندہ ممکن ہے  کہ مسئلہ فلسطین میں مزید ایسے حیرت انگیز واقعات رونما ہوں جو آج قابل یقین نہیں ہیں۔  

 رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ان قرآنی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جن میں مادر حضرت موسی علیہ السلام سے خدا کے دو وعدوں کی تکمیل کا ذکر کیا گیا ہے، فرمایا کہ اس وقت فلسطینی عوام کے تعلق سے خدا کا پہلا وعدہ پورا ہوا ۔

آپ نے فرمایا کہ یہ وہی  طاقتور امریکا، نیٹو، برطانیہ اور بعض دیگر ملکوں پر مشتمل بڑے گروہ پر غزہ کی عوام کا جو ایک چھوٹا سا گروہ ہے، غلبہ ہے۔ اسی بناپر خدا کا دوسرا وعدہ بھی یعنی صیہونی حکومت کی نابودی کا  وعدہ بھی خدا کے لطف و کرم سے پورا ہوگا اوروہ دن ضرور آئے گا جب بحر سے نہر تک فلسطینی ریاست قائم ہوگی ۔

 رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جناب مخبر بھی جو آئین کے مطابق ملک کی مجریہ کے سربراہ ہیں، فلسطین کے بارے میں شہید صدر کی پالیسیوں کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔     

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .