پاکستان چیئرمین سینیٹ نے بھی ایران کے سفارتخانے آکر صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان میں عام سوگ کے اعلان کے بعد، پاکستان کے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے آکر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کو تعزیت اور تسلیت پیش کی۔

انہوں نے اس موقع پر صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر غم و اندوہ کا اظہار کیا اور کہا کہ آج ایک عزیز بھائی کے گزر جانے پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے وزیٹر بک میں بھی شہید صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان کے لئے تعزیتی کلمات درج کئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .