سید حسن نصراللہ نے پیرکی شام کو رہبر انقلاب اسلامی کی خدمت میں آيت اللہ رئیسی اور آپ کے ساتھیوں کی شہادت کی تعزیت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ایسے حساس مرحلے میں اس طرح کے برجستہ افراد کے ہاتھ سے چلے جانے پر رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہماری اور دنیا بھر کے ستم رسیدہ افراد اور استقامتی محاذ کے مجاہدوں کی نگاہ آپ اور آپ کی خردمندانہ قیادت پر ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے اس موقع پر ایران کے شہید وزیر خارجہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان تمام عالمی حلقوں اور اداروں میں استقامتی محاذ کے دفاع کے علمبردار تھے۔
آپ کا تبصرہ