20 مئی، 2024، 9:31 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85483009
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران کی شہادت پر پاکستان میں عام سوگ کا اعلان کردیا گیا

تہران – ارنا –   صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر پاکستان میں ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

ارنا نے پاکستانی  ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایران کے  ساتھ دوستی و ہمدردی اور ایرانی عوام کے ساتھ یک جہتی  کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ملک میں ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر ایک بیان جاری کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پاکستان، صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پرایک دن کے سوگ کا اعلان کرتا ہے ۔

 میان شہباز شریف نے کہا کہ صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے سوگ میں آج قومی  جھکا رہے گا۔

انھوں نے کہا ہے کہ ایک مہینے سے بھی کم ہوا ہے کہ پاکستان صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے تاریخ دورے کے موقع پر ان کا میزبان تھا۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہم ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر پر تشویش اور پریشانی کے ساتھ نظر رکھے ہوئے تھے اور ہمیں اچھی خبر کی امید تھی لیکن افسوس کہ یہ امید پوری نہ ہوئی ۔

پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا ہے کہ میں اپنی حکومت، اور پاکستان کے عوام کی جانب سے اس سانحے پر ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیتش پیش کرتا  ہوں۔   

جوار رحمت الہی میں ارواح شہدا کے درجات بلند ہوں۔ ایران کی عظیم قوم ہمیشہ کی طرح اس دردناک مرحلے میں بھی سرافراز و سربلند رہے گی۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .