حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے اسرائيل کے رڈار سسٹم پر سوالیہ نشان لگادیا ہے : صیہونی میڈیا کا اعتراف

 تہران – ارنا – صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون حملوں نے اسرائیلی حکومت کے رڈار اور ایئر ڈیفنس سسسٹم پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

 المیادین کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ایسے ڈرون طیارے استعمال کئے ہیں کہ جو اسرائیلی حکومت کے رڈار اور ایئرڈیفنس سسٹم کے لئے بہت بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔   

   اسرائيلی حکومت کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے پاس، البجع ڈرون سمیت ایسے بہت سے  ڈرون موجود ہیں جو رڈارسے بچ نکلنے پر قادر ہیں اور ان وسائل سے جو اسرائیل کے پاس ہیں ان ڈرون طیاروں کا پتہ لگالینا بہت مشکل ہے۔

 صیہونی  ذرائع ابلاغ نے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے، غزہ کے ساکنین کے خلاف اسرائيل کی جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی میرون ایئر بیس کے ایئر کنٹرول سسٹم تباہ کرکے اور اسی طرح گولانی کراس پر جاسوسی کے بیلون  کا شکار کرکےاسرائيلی فضائیہ کو مختل کردے۔   

  اسرائيلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کےحملوں میں کم سے کم بیس  صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور گزشتہ دو ہفتے میں اس علاقے میں چار صیہونی فوجیوں کو حزب اللہ نے اپنے حملوں میں ہلاک کردیا ہے۔   

صیہونی میڈيا نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے لئے حالات بہت سخت ہوگئے ہیں اور حزب اللہ نے بھی سمجھ لیا ہے کہ اسرائيلی حکومت شمالی محاذ پر جنگ سے نکلنے پر قادر نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .