صنعاء کے السبین اسکوائر اور یمن کے دیگر 14 صوبوں میں مسلسل 30 ویں ہفتے ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
"غزہ کے ساتھ مقدس جہاد میں ہماری کوئی سرخ لکیر نہیں" یمن کے عوام کے آج کے ملین مارچ کا سلوگن تھا۔
اس مارچ میں پڑھے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس نازک مرحلے پر فلسطینی مجاہد قوم کی شاندار مزاحمت کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
بیان میں امریکہ اور برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تم صیہونی حکومت کو ہمارے حملوں سے نہیں بچا سکتے۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کی دھمکیاں اور حملے بھی ہمیں فلسطین کے بارے میں اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسی وقت آج اردن کے بعض شہروں میں غزہ کے عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئي۔
آپ کا تبصرہ