17 مئی، 2024، 5:44 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85480185
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان سے اسرائیلی اہداف پر 30 سے زائد راکٹ فائر

بیروت(ارنا) حزب اللہ لبنان نے الجلیل اور گولان کی پہاڑیوں سمیت مقبوضہ علاقوں پر 30 سے ​​زائد میزائل داغے ہیں۔

میڈیا رپوٹوں میں بتایا گيا ہے کہ ان میزائلوں نے الجلیل علیا نامی علاقے  میں بعض صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے الجلیل کے کرم بن زمرہ نامی علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے جانے اور 2 صیہونیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ 

ایک اور اطلاع کے مطابق لبنان سے متعدد میزائل مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیل کے میرون نامی فوجی اڈے کی طرف بھی داغے گئے ہیں۔

ادھر المیادین نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ لبنان سے اسبع الجلیل اور مقبوضہ گولان کی طرف 30 سے ​​زیادہ راکٹ داغے گئے جو اپنے نشانے پر لگے ہیں۔

اس سے قبل حزب اللہ لبنان کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے آرٹلری کمانڈ سینٹر کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

بیان کے مطابق حزب اللہ نے پوری ایکوریسی کے ساتھ صیہونی فوجیوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد صیہونی فوجی اہلکار اور افسران ہلاک اور زخمی ہوگئے۔  

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی طرف سے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، لبنان کی حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں صیہونی فوج کے ایک بڑے حصے کو مشغول رکھنے اور غزہ میں مزاحمت پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد اسرائیلی اہداف حملے شروع کر رکھے ہیں۔  

حزب اللہ کی کارروائیوں کے نتیجے میں شمالی اسرائیل سے صہیونی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد بھاگنے پر مجبور ہوگئی ہے اور صیہونی میڈیا  کے اعتراف کے مطابق اس علاقے کے باقی ماندہ باشندوں میں سے زیادہ تر ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔

صیہونی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین ( اسرائيل) میں معاشی سرگرمیوں اور خاص سے طور سے زراعت کو شدید نقصان پہنچنے کا اعتراف کیا ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .