17 مئی، 2024، 11:33 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85479860
T T
0 Persons

لیبلز

تل ابیب کے لئے امریکی اسلحے کی نئی کھیپ

17 مئی، 2024، 11:33 AM
News ID: 85479860
تل ابیب کے لئے امریکی اسلحے کی نئی کھیپ

تہران – ارنا- صیہونی حکومت کے لئے فوجی امداد روک دینے کے واشنگٹن کے دعووں کے برخلاف اسرائیلی میڈیا نے امریکا کی اسلحہ جاتی امداد کی نئی  کھیپ تل ابیب پہنچنے کی خبر دی ہے۔

  الجزیرہ کے حوالے سے  ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لئے فوجی امداد روک دینے کے امریکی  دعووں کے بعد اسلحے کی یہ پہلی کھیپ ہے جو امریکا سے اسرائیل پہنچی ہے۔

امریکا سے تل ابیب پہنچنے والی اسلحے کی اس کھیپ میں کیا کیا ہے، اس کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

ارنا کے مطابق امریکی وزير جنگ لوئڈ آسٹن نے 8 مئی کو سینٹ میں بتایا تھا کہ رفح کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی وجہ سے اسرائیل کے لئے اسلحے کے سپلائی روک دی گئي ہے۔

امریکی وزیر جنگ نے مزید بتایا تھا کہ امریکا نے صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ اسرائیل کو فوجی آپریشن   میں غیر فوجیوں کو مد نظر رکھنا چاہئے۔

انھوں نے سینیٹ میں اس سلسلے میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا رفح میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں دیکھنا چاہتا اور اس کی توجہ غیر فوجیوں پر ہے۔

امریکی وزیر جنگ نے دعوی کیا تھا کہ مشرق وسطی میں بقول ان کے امریکیوں کا مقصد عام شہریوں  اور اپنے فوجیوں کی حفاظت نیز جنگی قیدیوں کی رہائی ہے۔

انھوں نے اس سے پہلے سی این این سے گفتگو میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔ 

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .