16 مئی، 2024، 8:51 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85479583
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں اسرائیلی فوج کے بکتر بند دستے کا بھاری نقصان

تہران – ارنا – القسام بریگیڈ اور سرایا القدس نے آج جمعرات کو شمالی اور جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے کئ ٹینکوں اور بلڈوزروں کو تباہ کردیا

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے فوجی بازو القسام بریگيڈ نے آج جمعرات کو غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے بکتر بند دستے کو بھاری نقصان  پہنچایا ہے۔

القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شہر جبالیا میں صیہونی فوج کے مرکاوا4 نوعیت کے  دو ٹینکوں کو تباہ کردیا۔

القسام بریگیڈ  نے اسی طرح شہر رفح کے التنور محلے ميں بھی صیہونی حکومت کے  ایک بلڈوزر اور ایک مرکاوا ٹینک کو تباہ کردیا

اسی کے ساتھ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی بتایا ہے کہ اس نے جبالیاکیمپ میں صیہونی فوج کے ایک بلڈوزر اور ایک مرکاوا ٹینک کو الیاسین 5 نوعیت  کے راکٹ سے حملہ کرکے تباہ کردیا۔

اسی کے ساتھ صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ رفح پاس کے علاقے میں صیہونی فوجیوں پر107 ملی میٹر کے کئی میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔  

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے شہید ابوعلی مصطفی بریگیڈ نے بھی ایک صیہونی کالونی پر راکٹوں سے حملے کی خبر دی ہے۔

اسی کے ساتھ صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں اس کے 15 فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .