16 مئی، 2024، 1:01 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85479170
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

16 مئی، 2024، 1:01 PM
News ID: 85479170
غزہ میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

تہران/ ارنا- اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں فلسطینی مجاہدوں کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔

صیہونی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ غزہ کے شمالی حصے میں اتارے گئے فوجیوں کے دستے پر ہونے والے حملے میں 16 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی تھی کہ صیہونی فوجیوں کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب عبری نیوز ویب سائٹ حدشوت بزمان نے رپورٹ دی تھی کہ صیہونی فوجیوں پر شدید حملہ ہوا ہے۔

منظر عام پر آنے والی تصاویر میں بھی یہی دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد ہیلی کاپٹر 12 زخمی فوجیوں کو جبالیا علاقے سے منتقل کر رہے ہیں۔

القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ایک گھر میں چھپے صیہونی فوجیوں کے ایک دستے کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فلسطینی مجاہدوں اور غاصب فوجیوں کے درمیان بھاری جھڑپیں شروع ہوگئيں۔ صیہونی فوج کے امدادی دستوں کے پہنچتے ہی شواظ بم کے ساتھ اسرائیلیوں کے مرکاوا ٹینک کو تباہ کردیا۔ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کم سے کم 12 صیہونی ہلاک ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .