پاکستان کے زیراتنظام کشمیر میں ہنگامے، صدر زرداری نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے زیر انتظام کشمیرمیں پرتشدد مظاہروں کے بعد صدر آصف علی زرداری نے سیاسی اور سیکورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

پاکستانی نیوز چینلوں کے حوالے سے اتوار کے روز ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند دنوں سے شروع ہونے والے احتجاج کےدوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

 مقامی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ ان مظاہروں کے دوران کم از کم ایک سینئر پولیس افسر ہلاک اور 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں لوگ توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور گندم پر اضافی ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

 دوسری جانب پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم نے ٹیکسوں میں کمی کے لیے اپنی حکومت کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ملک کے سیاسی اور سیکورٹی حکام کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

پاکستان کے جیو نیوز نیٹ ورک نے چند گھنٹے قبل اپنی ایک رپورٹ میں بتایا  ہے کہ مظفرآباد شہر سمیت پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہڑتال جاری ہے اور عوامی ایکشن کمیٹی کےعہدیداران مختلف علاقوں سے مظفرآباد شہر کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .