غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینی امدادی کارکنوں کو الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے وارڈز کے اندر سے بھی درجنوں لاشیں ملی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اجتماعی قبروں سے نکالی گئی لاشوں کے جسمانی معائنے سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر لاشیں ان مریضوں کی تھیں جنہیں طبی امداد سے محروم رکھا گیا تھا۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ، لاشوں کے اوپر سے صیہونی فوجی گاڑیوں کے گزرنے سے بہت سی لاشیں پھٹی ہوئی ملی ہیں اور الشفا کمپلیکس کے کمپائونڈ میں اجتماعی قبروں میں سروں کے بغیر لاشیں ملی ہیں۔
فلسطینی ادارہ صحت کے مطابق، اب تک غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 7 اجتماعی قبروں سے 520 سے زائد لاشیں ملی ہیں۔
آپ کا تبصرہ