ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ رباط میں ایک بار پھر ہزاروں مراکشی عوام نے مظاہرہ کرکے صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں سے نفرت اور فلسطینی عوام سے یک جہتی کا اعلان کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق مراکشی عوام نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رباط میں صیہونی حکومت کا دفتر بند کیا جائے اور اس کے ساتھ تعاون اور روابط ختم کئے جائیں۔
یاد رہے کہ مراکش کے دارالحکومت رباط میں تین دن قبل بھی عوام نے وسیع مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ روابط معمول پر لانے کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ