10 مئی، 2024، 3:53 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85472307
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران: ایران میں ڈیموکریسی صرف زبانی نہیں ہے بلکہ اس پر عمل بھی ہوتا ہے۔    

تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پارلیمانی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران میں جمہوریت کی اہمیت پر زور دیا۔

 ارنا کے مطابق صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے آج جمعے کو دوپہر بعد جنوب مغربی تہران کی حضرت صاحب الزمان جامع مسجد کے پولنگ اسٹیشن پر جاکر پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی  پولنگ میں حصہ لیا ۔

 انھوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کہا کہ ایران میں جمہوریت اور ڈیموکریسی عملا نافذ ہے  اور اس کو اسلامی جمہوری نظام میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔

 انھوں نے  بارھویں پارلیمانی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ ملک کی ضرورت کے محکم قوانین پاس کرکے ملک کی پیشرفت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

 صدر ایران نے کہا کہ اسلامی جمہوری نظام کو یہ افتخار حاصل ہے کہ یہ حقیقی معنی میں عوام کی مرضی اور ان کے ووٹوں پر استوار ہے اور اس ملک کے سبھی ادارے عوام کی ووٹوں کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔

 سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دوسرے صرف دکھاوے کے لئے ڈیموکرسی  کے نعرے لگاتے ہیں اور عوام کے ووٹوں کی بات کرتے ہیں لیکن ایران کے اسلامی نظام میں جمہوریت اور ڈیموکریسی پر عمل بھی ہوتا ہے ۔

صدررئیسی نے کہا کہ ایران سے دشمنوں کے بغض اور کینے کی وجہ یہ ہے کہ وہ دیکھتے ہیں کہ ایران کا اسلامی نظام حقیقی معنی میں عوام کے ارادے اور ووٹوں پر استوار ہے۔

 یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بارھویں پارلیمانی انتخابات میں تہران سمیت پندرہ صوبوں میں پارلیمنٹ کی 45 نشستوں کے لئے کوئی بھی امیدوار حد نصاب تک نہیں پہنچ سکا تھا اس لئے ان نشستوں پر انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے تھے۔

 آج جمعہ 10 مئی کی صبح  آٹھ بجے پارلیمنٹ کی ان پینتالیس نشستوں کے لئے انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا جس میں 90 امیدوار میدان میں ہیں۔

 تبریز، شبستان ، میانہ ، پارس آباد، سمیرم ، لنجان، کرج، تہران، ورامین ، بیرجند، مشہد، آبادان، رامہرمز، خدا بندہ ، زنجان، شیراز، مرودشت، خرم آباد، قائم شہر، ملایر، کرمان شاہ اور گنبد کاووس میں پارلیمنٹ کی باقی ماندہ 45 نشستوں کے لئے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ایک ساتھ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔

 پارلیمنانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے مذکورہ صوبوں میں 11 ہزار 500 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

 اس مرحلے میں آٹھ حلقوں، تبریز، تہران، آبادان، شیراز، کرمانشاہ، خرم آباد،قائم شہر اور ملایرمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .