10 مئی، 2024، 3:29 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85472290
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے شہر رفح پر صیہونی حکومت کے حملے

10 مئی، 2024، 3:29 PM
News ID: 85472290
غزہ کے شہر رفح پر صیہونی حکومت کے حملے

 تہران – ارنا – ابلاغیاتی ذرائع نے غزہ بالخصوص رفح پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

ارنا نے جمعے کو المیادین کے  حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کی صبح مشرقی رفح کی رہائشی عمارتوں پر بمباری کردی جس میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خبرہے۔

 صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غزہ کے النصیرات کیمپ کے مشرق اور مغربی حصوں پر بھی بمباری کی ہے۔

   ایک اور رپورٹ کے مطابق خان یونس کے مشرق میں واقع عبسان نامی علاقے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں ایک ہی کنبے کے آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

اسی طرح شمالی غزہ کے علاقے الزرقا میں بھی صیہونی فوجیوں کی بمباری میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

 شہر غزہ کی شاہرہ یرموک پر واقع ایک رہائشی مکان پر صیہونی بمباری میں بھی متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے شہر  غزہ کے جنوب میں واقع الزیتون نامی محلے کے ایک رہائشی کامپلیکس پر بھی حملہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اسی طرح رفح کیمپ کے مغرب  میں واقع علاقے السلام پر بھی بمباری کی ہے۔

 صیہونی فوج نے اسی کے ساتھ مشرقی رفح کے علاقے الشوکہ اور ابوحلاوہ پر توپوں سے گولہ باری کی ہے۔

رفح کے مرکزی علاقے برج المصری پر بھی بمباری کی خبر ہے۔

 میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ رفح پاس پر چوتھے دن بھی غاصب صیہونی فوجیوں کا تسلط برقرار رہا ۔

 رفح پاس کے علاقے میں صیہونی فوجیوں اور  استقامتی فلسطینی محاذ کے سپاہیوں کے درمیان شدید لڑائی کی بھی خبر ہے۔   

ایک اور رپورٹ کے مطابق کرم ابوسالم کے علاقے میں آج دوبار خطرے کا سائرن بجا۔

 صیہونی فوج نے بھی بتایا ہے کہ کرم ابوسالم پر دو راکٹ داغے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ نے بین الاقوامی مخالفتوں کو باوجود پیر 6 مئی کو جنوبی غزہ میں واقع علاقے رفح پر زمینی حملے کا  فرمان صادرکیا اور منگل کو صیہونی فوج نے رفح پاس پر قبضہ کرلیا۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .