ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی زرعی جہاد کی وزارت کے ایک اعلی عہدیدار حسین زینلی نے بتایا ہے کہ 2017 تک ایران میں 19 ہزار ہیکٹر رقبے پر گلاب کی کاشت ہوتی تھی لیکن یہ رقبہ 2023 میں وسیع تر ہوکر 30 ہزار ہیکٹر ہوگیا۔
انھوں نے بتایا کہ اس مدت میں گلاب کے پھولوں کی پیداوار میں 88 فیصد اضافہ اور اس کی سطح بڑھ کر 68 ہزار 200 ٹن تک پہنچ گئی۔
انھوں نے بتایا کہ 21 مارج 2023 کو شروع ہو کر 20 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ہجری شمسی سال میں تقریبا 519 ٹن گلاب کے پھول مختلف ملکوں کو برآمد کئے گئے جواس سے پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ تھے۔
ایران کی وزارت زرعی جہاد کے اس اعلی عہدیدارنے بتایا کہ گلاب کے پھولوں کی کاشت پورے ایران میں ہوتی ہے لیکن اصفہان، کرمان، کرمانشاہ ، فارس اور مشرقی آذربائیجان صوبوں میں اس کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ